نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ

اسلام آباد (سی این پی)ماہر معیشت ڈاکٹراشفاق حسن نے نومبر تک آٹا دو سو روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئےچیزوں کوجان بوجھ کرخراب کیاگیا، پاکستان کےحالات جان بوجھ کرخراب کیے جا رہے ہیں۔اشفاق حسن نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی اورشرح سودمیں اضافےکابہت نقصان ہوا، ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے کوئی کوشش نہیں ہورہی۔ماہر معیشت نے بتایا کہ میں نے کہا تھا نومبر میں آٹا 150 روپے کلو بھی نہیں ملے گا، نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں گندم کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان کو5ملین ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے ، اب اس مہنگی گندم سے آٹے کی قیمت کیاہوگی خوداندازہ لگائیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے حکومت کی جانب سے جو کام نہیں کرنے چاہئیں وہ کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں