ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی،ماحول دوست ایندھن استعمال نہ کرنے والے پانچ اینٹوں کے بھٹے سیل

اسلام آباد(سی این پی )ادارہ تحفظ ماحولیات پاکستان نے فضائی آلودگی کے تدارک اورکلین گرین پاکستان مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دھواں خارج کرنے اور زیگ زگ ٹیکنالوجی میں تبدیلی نہ کرنے اورغلط اشیاء کو بطور ایندھن استعمال کرنے والے پانچ اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر دیا،ترجمان پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن فرزانہ الطاف کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں واقع پانچ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ای پی اے ٹیم نے کارروائی کی ہے اور انہیں سیل کردیا ہے،سیل کرنے کی وجوہات ماحول دوست ایندھن استعمال نہ کرنا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ماحول کو آلودگی سے پاک کرناادارہ تحفظ ماحولیات پاکستان کی اولین ترجیح ہے،انکا کہنا تھا کہ وفاق میں‌ موجود اینٹوں کے تمام بھٹوں کی سختی سے مانیٹرنگ جاری ہے اورکسی کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ماحول دشمن عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں