کراچی(سی این پی )کے ایم سی کے ماتحت ہسپتالوں میں بیک اپ سپورٹ کے بغیر بڑے آپریشنز کا انکشاف ہوا ہے، سرفراز رفیقی شہید اور سوبھراج ہسپتال میں آئی سی یو کے بغیر لیپرواسکوپک سرجری شروع کر دی گئی۔ سرفراز رفیقی شہید ہسپتال کا آپریشن تھیٹرانفیکشن کنٹرولڈ نہیں، مریضوں کی زندگیاں دا پر لگا دی گئیں۔ایمبولینس نہ آئی سی یو، سالوں سے بند آپریشن تھیٹر میں لیپرواسکوپک سرجری شروع کر دی گئی، ہسپتال میں کنسلٹنٹ اور بے ہوشی کا ڈاکٹر بھی تعینات نہیں۔ کراچی میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی شہید کے نام سے منسوب کے ایم سی کے ماتحت ہسپتال میں بیک اپ سپورٹ کے بغیر لیپرواسکوپک سرجری شروع کر دی گئی۔سینئرڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمی کوثر کا کہنا ہے ہسپتال کی خالی اسامیوں کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھا ہے، سرفراز رفیقی شہید پاکستان کا پہلا ہسپتال ہے جہاں سب سے پہلے لپرو اسکوپک سرجری شروع کی گئی تھی جو فنڈز اور انتظامی مسائل کے سبب بند کر دی گئی۔کے ایم سی کے ماتحت ہسپتالوں میں دوبارہ لیپرواسکوپک سرجریز کا آغاز خوش آئند ہے لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں آئی سی یو کے بغیر آپریشن ممکن نہیں، بغیر بیک اپ سپورٹ کے آپریشن کے نتیجے میں مریض کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات