لاہور(سی این پی)نوجوان پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پرآئمہ بیگ نے اسٹوری شیئرکی جس میں وہ ماسک پہنی اپنے والد کے ساتھ نظرآرہی تھیں۔گلوکارہ نے لکھا کہ میرے لیے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ میں عمرہ ادائیگی کے لیے جارہی ہوں۔پاکستانی گلوکارہ کی شیئرکردہ تصویر میں اُن کے بھائی اور والد نظر آرہے ہیں اور آئمہ بیگ کی آنکھوں سے اُن کی روانگی کی خوشی بھی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی میں ہونے والے پہلے پاکستانی انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں آئمہ بیگ نے بھی شرکت کی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ بیگ اب تک متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔انہوں نے بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں گھر کیے۔ آئمہ بیگ گلوکارہ کے علاوہ اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں آئمہ بیگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارت کے ٹی وی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو ایک لمحے تاخیر کے بغیر ہی ٹھکرا دیا تھا۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل