صنعا(سی این پی )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے باور کرایا ہے کہ اتحادی فورسز انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پاسداری پر کاربند ہیں اور لڑائی کے اصولوں کی مخالفت کرنے والوں اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قانون پامال کرنے والوں کے احتساب کے لیے پرعزم ہیں۔المالکی نے یہ بات گزشتہ روز یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس سیشن میں کہی۔ آل جابر یمن میں ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی عرب کے پروگرام کے نگرانِ عام بھی ہیں۔ سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والے اس سیشن میں المالکی نے واضح کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ قیادت نے غلطی اور لڑائی کے قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے نتائج متعلقہ ممالک کو پیش کر دیے ہیں۔ نتائج کی فائلوں میں دستاویزات اور شواہد شامل ہیں تا کہ احتساب کے حوالے سے اقدامات پورے کیے جا سکیں۔ترجمان کے مطابق عدالتی اداروں نے قانونی کارروائی کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور قطعی حیثیت اختیار کرنے کی صورت میں فیصلوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ