کراچی(سی این پی)سندھ حکومت نے پاکستان سپر لیگ میں مفت ٹکٹ مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں مفت ٹکٹ طلب والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، جس افسر نے پی ایس ایل کا مفٹ ٹکٹ حاصل کیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی افسر یا ملازم فری پاسز کے لیے بورڈ سے رجوع نہ کرے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فری ٹکٹ لینے والے کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان، کمشنرز کو خط ارسال کردئیے گئے ہیں۔ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں، پی ایس ایل 5 میں 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ