راولپنڈی(سی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا اور مراکش کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور مراکش کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ علاقائی تعاون اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی ماحول اور اس کے چیلنجز پر بات کی۔آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات