لاہور(سی این پی)ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروائے جائیں گے، کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا، ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے،پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے سجے گا،ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچزملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر