اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا، یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کیلئے احساس کی جھلک ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے، مزدور طبقے کے لیے 200 ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی، یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم سے عوام کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی یقینی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ