کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ شروع کردی، نیپرا نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(سی این پی)کے الیکٹرک کی جانب سے جان بوجھ کر پاور پلانٹس کم صلاحیت پر چلانے اور لوڈشیڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال سے کم بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔نیپرا رپورٹ کے مطابق کے الیکڑک نے تین سال میں پاور پلانٹس کی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کی اور شارٹ فال کو جواز بنا کر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی۔کے الیکڑک نے اپنی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ نہیں کیا اور اس کا بڑی حد تک انحصار نیشنل گرڈ پر ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض یونٹس کی بارہ سال سے مرمت ہی نہیں کی گئی۔نیپرا رپورٹ کے مطابق تین ہزار آپریٹنگ گھنٹے پورے کرنے کے باوجود بھی پاور پلانٹس کی روٹین مینٹیننس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں