لاہور(سی این پی)ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاک فوج، محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے، مختلف اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن ہو رہا ہے، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سپرے کیا جا رہا ہے۔اب تک 23 لاکھ 8 ہزار 399 اسکوئر کلومیٹر پر سروے کرلیا گیا، 5 ہزار 379 کلو میٹر پر کنٹرول آپریشن مکمل ہوگیا۔ پنجاب میں 9 لاکھ 6 ہزار 547 ہیکٹر پر سروے کیا گیا، میانوالی اور ڈی جی خان میں 63 ہیکٹر ایریا میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔سندھ میں 24 گھنٹے میں 10 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، نوشہرو فیروز، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، خیر پور اور شکارپور میں 608 ہیکٹر ایریا میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 70 ہزار 675 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، 10 اضلاع میں 807 ہیکٹر ایریا میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن ہوا۔بلوچستان میں 15 لاکھ 9 ہزار 805 ہیکٹر ایریا پر سروے مکمل ہوگیا، متاثرہ 33 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کارروائی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری