اسلام آباد(سی این پی) رواں مالی سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں جاری مختلف وفاقی ترقیاتی پروگراموں کے لیے 112 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پی ایس ڈی پی کی مد میں 112 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔دستاویزات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 73 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد جاری ہوئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 13 ارب 87 کروڑ جاری ہوئے، کابینہ ڈویژن کے لیے 13 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ کے لیے 12 ارب 93 کروڑ سے زائد، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21 ارب 53 کروڑ سے زائد اور اعلی تعلیمی کمیشن کے لیے 5 ارب 61 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے لیے 7 ارب روپے سے زائد، وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب 26 کروڑ سے زائد اور وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 2 ارب 40 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔دستاویزات میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 9 ارب 41 سے زائد کی رقم جاری کی گئی، تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 2 ارب 70 کروڑ اور ایرا کے لیے 30 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف