اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاصر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی، کیس کے ضمنی ریفرنس میں نامزد عبداللہ خاقان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دو 2 غیر ملکی ملزمان آج بھی پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی ملزمان کی کمپنیوں کے نام نوٹس بھیجے گئے تھے، لیکن معاملے پر ابھی تک دفتر خارجہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔عدالت نے کہا کہ جب تک غیر ملکی کمپنیوں کو سمن کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی فرد جرم عائد نہیں ہو گی۔نیب سے غیر ملکی ملزمان کو سمن کی تعمیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی گئی۔نیب نے غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹ کے لیے 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی جب کہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ غیر ملکی ملزمان سے متعلق وقت زیادہ لگ سکتا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ کے لیے زیادہ وقت دیا جائے۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے، شاید آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنا پڑیں۔عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو آج ہی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے حکم دیا اور ایل این جی ریفرنس پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری