راولپنڈی(سی این پی)پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی فوجی اہلکار رات گئے ہونے والی فائرنگ سے شہید ہو گیا، فائرنگ بارڈر پار افغانستان کی سرزمین سے کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں واقع پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا اہلکار صابر شاہ شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ کے مسئلے کو ماضی میں مسلسل اٹھاتا رہا ہے جس کا مقصد افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان اورامریکہ کے مابین مذاکرات کے بعد سے پاکستان کے خطے میں اثرورسوخ میں اضافہ ہوا ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا، ماضی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے متعدد دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئی ہیں جس کا ایک ثبوت بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو ہے جو پاکستانی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دہشتگردی کے متعدد واقعات کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب