سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (سی این پی )سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، وفد میں سعودی عرب کی کاروباری تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی وفد میں سعودیہ کی آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی، ایوی ایشن کی بڑی بڑی کمپنیوں کے 30 سے زائد سی ای اوز شامل ہوں گے۔

فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔حکومت سعودی کمپنیوں کی ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔وفاقی وزیرتوانائی کے مطابق سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کےدوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہونے کاامکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام خوشخبریاں ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں