لاہور(سی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گندم، آٹے کے سٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے اے پی سی کے ناٹک کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں، باشعور عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکہ نہیں دے سکتے، اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی و خوشحالی روکنے کے درپے ہیں، یہ عناصر ملک کو ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔علیم خان کا کہنا تھا محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے، نوٹیفائیڈ ریٹ پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، محکمہ خوراک کے حکام آٹے کی قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اے پی سی کے ذریعے اپوزیشن کی منفی سیاست آشکار ہوگئی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات