اسلام آباد(سی این پی) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعے سے پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستانی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے لوگ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، فرانس کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے چاہئیں، تاجر فرانس کےساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کریں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آئندہ جمعہ سے پورا ہفتہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی کہ عوام سڑکوں پر آکر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج کریں۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری کی وجہ سے عام آدمی بےبس ہے ، عام آدمی بچوں کیلئےصبح و شام کھانے پینے کیلئے فکر مند ہے، ایسے حالات میں ہم عوام کی ترجمانی کرناچاہتے ہیں۔یوم کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے یوم سیاہ پر بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پہلے بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اورآج بھی کھڑے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پشاور دھماکے سے متعلق کہا کہ حکومت تحفظ نہیں دےسکتی تو مدارس خود سیکیورٹی کااہتمام کریں، پشاور واقعہ بزدلانہ اقدام ہے، امن امان کے قیام کا دعویٰ کیا جاتا ہے ،کہاں ہے امن؟
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ