ریاض(سی این پی)سعودی وزارت خارجہ نے پشاور میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ روز پشاور مدرسے میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے ہم دردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 8 بچے شہید اور 96 زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی تھی۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے، اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز کیا ہی تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، اور ہر طرف ہول ناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے در و دیوار ہل گئے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی، انھوں نے بم دھماکے پر رد عمل میں کہا تھا کہ بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے، اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم مستحکم رہے گا، میں حملے میں متاثر ہونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال