اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے سے رولز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کون لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط، اس لئے رولز بنانے بہت ضروری ہیں، دنیا آگے جا رہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جا رہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی اور پی ٹی اے رولز فریم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی اے کے مذاکرات ہوتے رہنے کا موقف اپنایا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے میں اس طرح کے فیصلے کون کر رہا ہے کیا کچھ لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں ؟ کورونا کے دوران ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا ہے، ٹک ٹاک انٹرٹینمنٹ کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے، موٹروے پر بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا پھر موٹروے کو بھی بند کر دیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ نہیں ہوتا، دنیا آگے جا رہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جا رہے ہیں، ہماری اخلاقیات اتنی مضبوط ہونی چاہئیں کہ کوئی چیز ان پر اثرانداز نہ ہو سکے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رولز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ