سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

آبائی علاقے میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کی کثیر تعداد شریک

راولپنڈی (سی این پی)سید عامر شاہ بخاری کے چچا اور سید نجی الحسن شاہ کے برادر عزیزی سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں رضائے الہی سے وفات پا گئے،انکی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے بھکر(جنڈانوالہ)میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں انکے خاندان کے بیشتر افراد اور قریبی عزیز و اقارب سمیت سیاسی،سماجی،کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،عزیز و اقارب اوراہل علاقہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں