لاہور (سی این پی) وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے، ایسے کام کررہے ہیں جس سے ملک میں روزگار کے مواقع ہوں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کالا شاہ کاکو میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے تعمیرجنامک سینٹرمیں کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام سیدامین الحق نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ میں بہت سنجیدہ ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے، ایسے کام کررہے ہیں جس سے ملک میں روزگارکے مواقع ہوں۔سیدامین الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کا 10فیصد جی ڈی پی تعلیم پر خرچ ہو، کم آمدنی والے لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا مقصد ہے، خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانا ضروری ہے ، کوشش ہے خواتین کارول بڑھایا جائے۔وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی نے مزید کہا کہ ٹارگٹ ہے پاکستان میں سب کے پاس اسمارٹ فون ہو۔یاد رہے وزیر آئی ٹی امین الحق کاکہناتھاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات