سرینگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر بھی سخت کرفیو میں بھارتی فوج کی جارحیت تاحال برقرار ہے، مظلوم کشمیریوں پر نظر رکھنے کے لیے اب ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور آزادی پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے بھارتی پولیس اور فوج کو رواں سال کے آخر تک جدید ٹیکنالوجی سے لیس 50 ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے لیے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کی خریداری کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔اس سے قبل پولیس معلومات کے حصول کے لیے بھارتی فوج کے متعلقہ یونٹ سے مدد حاصل کرتی تھی، اب پولیس کے پاس اپنے ڈرون ہوں گے جنہیں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا اور پولیس اہلکاروں کو انکے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز کرفیو کے خلاف عالمی رہنما پاکستان کے ہم آواز ہیں، ترکی نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہرصورت پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پش کش کرچکے ہیں، تاہم بھارت بات چیت سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال