کراچی(سی این پی)خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے اور خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول ثمینہ علوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گائوں دیہاتوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، خواتین کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو فوری علاج کیا جائے۔اہلیہ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ میڈیا ، ریڈیو کے ذریعے خواتین کو آگاہی فراہم کرناہوگی، خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے، حکومت بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے، سوشل میڈیا اور چینلز پربھی خواتین کو آگاہی دینا ہوگی۔خاتون اول کا کہنا تھا کہ کراچی میں بریسٹ کینسر پر آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے، کم ازکم ایک سال تک بریسٹ کینسر سے آگاہی دینا ہوگی، خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچنے کیلئے احتیاط سے آگاہ کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ کسی کو ایسی بیماری ہوتو پورا گھر ختم ہوجاتاہے، ملک بھر میں عورت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا ، سرکاری اسپتالوں میں میمو گرام کی مفت سہولت موجود ہے، صدرعارف علوی اور میں ملکر اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی میموگرام کا علاج مفت ہو، جناح اسپتال میں بھی پورے سال میموگرام مفت ہوتا ہے، اسپتالوں اور ڈاکٹرز سے درخواست ہے کہ ایک یا دو ماہ مفت میمو گرام کریں۔خاتون اول نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچا کیلئے آگاہی کو اس ماہ زیادہ اہمیت دے رہے ہیں ، غیرملکی سفارتکاروں کو بھی حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے، لاہور، کے پی اور کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم شروع کررہے ہیں، لاہور میں کل، کے پی میں 14اکتوبر اور کراچی میں 16 اکتوبر کو تقریب ہوگی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات