اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق شعبہ صحت میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے وعدے پر کاربند ہے، حکومت کا پمزاسپتال میں افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز میں ایک سے 5 اسکیل تک 286 خالی پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، پمز میں 6 سے 16 گریڈ کی 138 پوسٹوں پربھی بھرتیاں کی جائیں گی۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پمز اسپتال کی 42 پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پمز اسپتال میں خالی پوسٹوں پرتعیناتی تعطل کا شکار تھی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ افرادی قوت بڑھانے سے پمز اسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق شعبہ صحت میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، شعبہ صحت میں اصلاحات وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ