لاہور(سی این پی)شیخ رشید نے فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا 14 دسمبر سے لاہور واہگہ شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج رات سے فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں، ریلوے سے بغیر ٹکٹ سفر کا خاتمہ کر دیں گے، سانحہ تیز گام متاثرین کو آئندہ ہفتے سے پہلے ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بطور ٹوکن گئے ہیں، جب یہ لندن جاتے ہیں تو کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی واپسی میں تاخیر ہوگی، اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے، فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں، جس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ