اسلام آباد(سی این پی) جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چودھری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلئے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت