محمد حفیظPSL-5میں لاہور قلندرز کیلئے بولنگ کرسکیں گے،پابندی ختم

لندن(سی این پی )انگلش بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر عائد پابندی اٹھالی ،پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوگیا، پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کیلئے بولنگ کرسکیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر عائد پابندی اٹھالی ہے، گزشتہ سال اگست میں کاؤنٹی میچ کے دوران حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد دسمبر میں انگلینڈ میں ان کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔انگلش بورڈ نے گزشتہ ماہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم بائیومکینکس لیب سے کروایا، آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ میں بازو کا خم پندرہ ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد حفیظ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کیلئے بولنگ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں