ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی آج اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد (سی این پی )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے ٹرافی تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ٹرافی اپنے تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔ ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2 سے29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں