کورونا وائرس،امریکی محکمہ صحت نے لیبارٹریوں کو وائرس کی تشخیص کیلئے خراب کٹس بھیج دیں

جارجیا(سی این پی )امریکہ کے محکمہ صحت نے ملک بھر کی لیبارٹریوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے خراب کٹس بھیجوا دیں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اعلی امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے تحفظ اور ان پر قابو پانے کے مرکز (سی ڈی سی)نے 5 فروری سے ملک بھر کی مختلف لیبارٹریوں کو 2 سو ٹیسٹ کِٹس بھیجنے کا عمل شروع کیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے مرض کی تشخیص کی جاسکے تاہم لیبارٹریوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تر تصدیقی عمل کے باوجود کِٹس نتائج درست نہیں دے رہیں اور ان سے مثبت یا منفی کسی قسم کا نتیجہ حا صل نہیں ہو رہا۔ سی ڈی سی کی اعلی عہدیدار نینسی میسونیٹرے کا کہنا ہے کہ مسئلے پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مریضوں کی تشخیص اب سی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز جارجیا میں کی جائے گی تاکہ درست تشخیص کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ امریکہ 36 ممالک کو کٹس فراہم کر رہا ہے ایک کٹ تقریبا 7 سو سے8 سو مرتبہ استعمال کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں