سری نگر(سی این پی)کرونا وائرس کی عالمی وبا بھی مودی سرکار کی آنکھیں نہ کھول سکی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے 400 سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے، کرونا وائرس سے بچا ئوکے اقدامات کی بجائے مودی سرکار جیلیں بھرنے میں مصروف نظر آ رہی ہے۔حریت قیادت کا کہنا ہے کہ جیلوں میں بے گناہ قید رہنمائوں اور کارکنوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث کشمیری قیدی شدید مشکلات کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے 2 اموات بھی ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ہزاروں کشمیری نوجوان، صحافی اور کشمیری رہنما، بھارتی جیلوں میں قید ہیں، بیش تر افراد نامعلوم مقامات پر قید کیے گئے ہیں، سینئر حریت قیادت بھی مختلف جیلوں میں بند ہے، حریت رہنما یاسین ملک اور آسیہ اندرانی سمیت دیگر کو جعلی الزامات پر قید کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے، مواصلات کی پابندیوں کو ختم، میڈیکل، ضروری سامان کی اجازت دی جائے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت