مقبوضہ کشمیر،گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں ماہ اپریل کے دوران بھارتی فوج نے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا اور 152 افراد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل کے مہینے میں بھی بھارتی ظلم جاری رہا، کورونا وائرس کے باوجود بھارتی فوج کے مظالم میں کمی نہ آئی۔ گزشتہ سال اگست سے لاک ڈائون میں محصور کشمیریوں کو پہلے ہی اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود قابض فوج نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کردیا، یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ 152 افراد کو زخمی بھی کر دیا۔ ماہ اپریل میں سیاسی کارکنوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 بچے یتیم اور ایک خاتون بیوہ ہوئی، ظالم فوج نے 44 گھروں کو بھی مسمار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں