مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، ضلع بڈگام میں فائرنگ سے نہتا نوجوان شہید

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے انسانیت سوز کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں نہتے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ضلع بڈگام کے علاقے نربل میں قابض فوج نے نوجوان کی گاڑی پر بغیر کسی وارننگ اندھا فائرنگ کر دی، گولیاں نہتے نوجوان کے سینے پر لگیں، اسے سری نگر ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ظالمانہ کارروائی پر بھارت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اور بھارتی فوجیوں کو پتھرائو کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ بعد ازاں بھارتی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے حراستی مراکز منتقل کر دیا جہاں شدید نفسیاتی و جسمانی اذیتیں پہنچائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم کی آواز اقوام متحدہ تک پہنچ چکی ہے، اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداروں نے بھارت سے قوانین تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں