کورونا کیخلاف جنگ ،عالمی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

اسلام آباد(سی این پی)عالمی بینک پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی، کمزور طبقے کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی گئی ، اعلامیہ میں کہا گیا فنڈزکی منظوری عالمی بینک کے بورڈنے دی، فنڈزصحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقے کی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکے منفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے20کروڑڈالرپیکج کااعلان کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رقم نیشنل ہیلتھ کئیرسسٹم کومضبوط بنانے اورسماجی معاشی مسائل کوکم کرنے اوراسکولوں کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کوریموٹلی جاری رکھنے کیلئے خرچ کی جائیگی۔پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دی گئی ہے،10کروڑ ڈالرعالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑاسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سے نکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کیلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں