کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم 40 فیصد کم برآمد ہو گا

کراچی (سی این پی)کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم 40 فیصد کم برآمد ہو گا۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ آم کا رواں برآمدی سیزن مشکل ترین ہوگا اور پاکستانی آم رواں سیزن 40 فیصد کم برآمد ہوگا۔وحید احمد کا کہنا ہے کہ آم کا برآمدی ہدف رواں سیزن 80 ہزار ٹن مقرر کیا ہے جس سے 5 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پچھلے سیزن 9 کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ 30 ہزارٹن آم برآمد ہوا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی طلب کم رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سیاحت، ہوٹلنگ اور شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آم کی طلب کم ہوگی جبکہ ائیرلائنز نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کا کرایہ 200 فیصد بڑھا دیا ہے۔پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت رواں سیزن آم ایکسپورٹ پرسبسڈی فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں