یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

اسلام آباد(سی این پی )اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی (اوگرا)نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو اسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔واضح رہے کہ کورونا لاک ڈائون کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں