کراچی(سی این پی)سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی۔ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے پیر سے جمعہ تک کاروبار کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق صوبہ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہونگے۔نوٹیکفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، شادی ہالزکی بندش برقرار رہے گی، ایکسپو ہالز، سپورٹس کلب، جمز بھی بند رہیں گے، سپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سینما، تھیٹر کی بندش بھی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت