اسلام آباد(سی این پی)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی میں کوئی حقیقت نہیں، بھارت کی ہر حرکت کا نوٹس لیتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں، مودی سرکار اپنا بیانیہ شفٹ کرنے کیلئے اس طرح کا پروپیگنڈا کرتی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، 3 سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا، آج یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا، یورپی یونین کو تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کو اٹھایا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے، پاکستان سوپور واقعہ کو بھی ہر فورم پر اٹھائے گا، بھارت نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، عالمی میڈیا کو کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گی ؟ انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا انسانی تقاضا ہے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس