پولیو ویکسین بچے کی عمر بھر کی معذوری سے بچائو کا واحد حل ہے، ڈاکٹرصفدر رانا

اسلام آباد (سی این پی) سربراہ قومی پولیو پروگرام ڈاکٹرصفدر رانا کا کہنا ہے کہ ویکسین بچے کی عمر بھر کی معذوری سے بچائو کا واحد حل ہے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا ئوکے قطرے ضرور پلوائیں۔تفصیلات کے مطابق سربراہ قومی پولیو پروگرام ڈاکٹرصفدر رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خصوصی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں میں جاری ہے، مہم 5مخصوص اضلاع کراچی،کوئٹہ،فیصل آباد،اٹک، جنوبی وزیرستان میں ہو رہی ہے۔ڈاکٹرصفدررانا کا کہنا تھا کہ کراچی کی 23، کوئٹہ کی 10 یونین کونسل اور فیصل آباد کی 55 یونین کونسل میں مہم جاری ہے، مہم میں 5سال سے کم عمر 8لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی۔سربراہ قومی پولیوپروگرام نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 8ہزار کے قریب اہلکار تعینات رہیں گے، مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹیموں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بچے کی عمر بھر کی معذوری سے بچا ئوکا واحد حل ہے، والدین بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے ضرور پلوائیں اور انسدادپولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں