دنیا بھرمیں ایک ارب سے زائد طلبہ کی تعلیم متاثرہوئی ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(سی این پی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اورجولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں سکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد طلبہ متاثر ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم ازکم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دورہوگئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بدترین تعلیمی بحران کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اورعدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں