کابینہ اوروزیراعظم سے تمباکوپر10اورشوگری ڈرنکس پر1فیصد ٹیکس کے اطلاق کابل پاس ہونے کے باوجود عدم پیش رفت لمحہ فکریہ ہے،صدرپناہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ عوام کی صحت وزیراعظم کی بنیادی ترجیحات میں سے ایک ہے،صحت مند معاشرہ کے بناترقی کاحصول ممکن نہیں،سب کومل کرحکومت کاساتھ دیناہوگا،عوام کوصحت کی سہولیات پہنچانے میں جورکاوٹیں درپیش ہیں،ان کاخاتمہ مرحلہ وار کیاجائے گا،عوامی مسائل سے آگاہ کرنے پرپناہ کاتہہ دل سے مشکورہوں۔یہ بات انھوںنے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے صدر میجر جنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی اوران کے ساتھ آئے ہوئے وفداراکین پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن،سرپرست میجر جنرل (ر) محمداشرف ،نائب صدور اعجاز اکبر،غلام عباس سے کہی ، صدر پناہ میجر جنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی نے بتایاکہ پناہ گزشتہ 36سالوں سے عوام کودل کے امراض کی وجوہات سے آگاہ کررہاہے،تمباکونوشی ،شوگری ڈرنکس اورموٹاپادل کی بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں، پناہ کی کاوشوں سے شوگری ڈرنکس کی چھوٹی بوتل پر1روپیہ اورسگریٹ کی فی ڈبیہ پر10روپے صحت ٹیکس کابل کیبنٹ اوروزیراعظم پاکستان عمران خان سے پاس ہوا،بل کوبجٹ کاحصہ بنوانے کے لئے بجھوایاگیا ،لیکن آج تک اس میں کسی طرح کی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی ،یہ عوامی صحت کامعاملہ ہے، عوام کی صحت کودائو پرلگانے والے عوامل کانوٹس لینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوناچاہیے ،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کااستعمال انسانی جسم کو دل ،کینسر ،ذیابیطس سمیت متعدد امراض کاشکار کرتے ہیں،نشاندہی کے باوجود قانون سازی میں عدم دلچسپی قابل تشویش امر ہے ،جس پرنظرثانی ہوناوقت کی ضرورت ہے ،غیر صحت مند اشیاء کی روک تھام پرقانون سازی کرکے ہی صحت مند معاشرہ قائم ہونے میں مددمل سکے گی ،جس پروزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یقین دہانی کروائی کہ میں اس معاملہ کوازخود دیکھوں گاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیاگیااتنااہم فیصلہ کہاں رکاہواہے ،اس کی وجہ کیابنی ،جس پرپناہ نے ڈاکٹرفیصل سلطان کاشکریہ اداکرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مشیر خاص پناہ کے نیک مقصد میں اس کاساتھ دینگے ، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کارلائیں گے،تاکہ صحت مند تشکیل پاسکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں