روڈن انکلیو کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شرکت کے لئیے عامر خان کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد(سی این پی)روڈن انکلیو کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شرکت کے لئے بین الاقوامی باکسرعامر خان کی اسلام آباد آمد، ایونٹ کا بڑا معرکہ 3 اکتوبر بروز ہفتہ اسلام آباد عامر خان اکیڈمی میں ہو گا، ایشیاء ٹائٹل فائٹ کا دلچسپ معرکہپاکستانی باکسر عثمان وزیر اور دفاعی چئیمپین انڈونیشن باکسر باڈی کے درمیان ہو گا، ایونٹ میں شرکت کے لئیےشائقن پرجوش ملکی و غیر ملکی سمیت اہم شخصیات مدعوکیاگیا، اس موقع پر کنٹری ہیڈ روڈن انکلیو ملک اسد عباس نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھلیوں کے فروغ کے لئیے روڈن انکلیو کی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، روڈن انکلیو نیسپاک کے اشتراک سے ایگزیکٹو بلاک میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیا جائے گا، ورلڈ باکسنگ چیمپین عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کے لئیے روڈن انکلیو کی انتظامیہ کے بھرپورتعاون اور کردار کو سراہتے ہیں، اس موقع پر عامر خان نےایونٹ کو آرگنائز کرنے میں بھرپور ساتھ دینے پرروڈن انکلیو کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، باکسر عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ روڈن انکلیو ایگزیکٹو بلاک میں نیسپاک کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ہائوسنگ کے منصوبے میں ایک منفرد ٹرینڈ ہے جسے بطور سپورٹس مین سراہتا ہوں، روڈن انکلیو کی سپورٹس میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں