لاہور(سی این پی) شہرمیں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو اٹھاسی تک جا پہنچا ہے۔شہر یوں میں نزلہ، زکام، آنکھوں اور گلے کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔ تین سو باون اے کیو آئی کے ساتھ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔شہر میں سب سے زیادہ آلودگی سندر شملہ پہاڑی کے علاقہ میں ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس چار سو بیس رہا۔سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں تین سو ستتر، سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں تین سو انہتر رہا۔ روز بروز فضا میں آلودگی بڑھنے پر شہری پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور حکام کو چاہیے کہ ہنگامی اقدامات کریں۔ لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔ کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں اور آلودگی کی کی لپیٹ میں ہیں۔فضا میں آلودگی جانچنے والے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں چار سو دو ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی پہلے اور چائنہ کا شہر چینڈی گو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اے کیو آئی ایک سو چھیاسی ریکارڈ کیا گیا ہے۔فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون ہے۔عالمی سطح پر ایک سو چوہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ انڈونیشیا کا شہر جکارتہ سرفہرست رہا، دہلی دوسرے، ڈھاکہ تیسرے اور تاشقند چوتھے نمبر پر رہا۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت