سرفرازکوہٹانے پرسینیٹرفیصل جاوید کا ٹویٹ

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پرپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس فیصلے کو سمجھ میں نہ آنے والا قرار دیا ہے۔سرفرازاحمد کو کپتانی کے تینوں فارمیٹس سے ہٹانے کی خبرپر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتبصرہ کیا۔اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے لکھا کہ سرفراز کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا علم ہوا ہے۔ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کا تو علم نہیں لیکن سرفراز کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانیکی وجہ سمجھ نہیں آئی۔پی ٹی آئی سینیٹر نے سرفراز کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ ٹی 20 میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، بطور کپتان انہوں نے ٹیم کو سب سے زیادہ فتوحات دلوائیں۔فیصل جاوید نے ٹیم کو ٹی 20 میں نمبر1 پر لانے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے بھی سرفراز کی خدمات کی تعریف کی۔یاد رہے کہ پی سی بی نے ڈھائی سال سے کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے سرفراز کو تینوں فارمیٹس سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے فی الحال ایک روزہ میچز کے لیے نئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے سرفراز کی قیادت میں 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 28 میں فتح اور 20 میں شکست ہوئی۔ ٹی 20 میں سرفراز نے مسلسل 11 سیریزجیتیں۔ مجموعی طور پر37 ٹی 20 میچزمیں سے 29 جیتے اور 8 ہارے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز نے 13 میچز کی کپتانی کی جن میں سے ٹیم نے محض 4 میچ جیتے جبکہ 8 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔سال 2017 میں چیمئنزٹرافی میں شاندار فتح بھی سرفراز کے کریڈٹ پر ہے جبکہ سال 2019 کے ورلڈ کپ میں ان کی کپتانی میں ٹیم اوسط کارکردگی کی بنا پر ناک آئوٹ رائونڈ تک بھی نہ پہنچ پائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں