سی پیک منصوبے کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل پر50 لاکھ نفوس کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی ہوگی،حکام

اسلام آباد(سی این پی) چین سی پیک کے تحت بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے ذریعے پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لیے پْر عزم ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر میں ترقی کر رہا ہے بلکہ وہ منصوبے سے منسلک ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پرایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، جس کے کام میں پیشرفت جاری ہے،کی تکمیل ہونے پر 5 ملین (50 لاکھ ) آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں