نئی دہلی(سی این پی) کشمیری سنگرعادل گریزی کو ممبئی میں ان کی رہائشگاہ سے نکال دیا گیا، عادل گریزی نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر کہا گیا تم یہاں نہیں رہ سکتے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کشمیریوں سے امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری سنگرعادل گریزی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے نکال دیا گیا۔عادل گریزی کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مالک مکان نے فلیٹ میں رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد اب تم ہمارے فلیٹ میں نہیں رہ سکتے، ایک سال سے زیادہ عرصے سے اسی جگہ رہ رہا تھا، معاہدے کی تجدید کرکے کشمیر گیا تھا۔خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پرہے، چھتیس روزسے کشمیری کرفیوکے باعث اپنے گھروں میں محصور ہیں، تعلیمی ادارے ، کاروبار بند اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے۔انٹرنیٹ، موبائل، لینڈ لائن اورٹی وی نشریات پرپابندی سے کشمیر کا رابطہ بیرونی دنیا سے مکمل طور پر منقطع ہے، کشمیری رہنما گرفتاریا پھرنظربند ہیں اور بھارتی فورسزنے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے اور بڑے پیمانے پرگرفتاریوں سے جیلوں اورتھانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔خوراک اوردواؤں کی قلت کے باعث بحران دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ قابض بھارت نے کشمیری صحافیوں کومقبوضہ کشمیرکی اصل صورتحال کی رپورٹنگ سے روک دیا ہے۔واضح رہے بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کشمیر کی خصوصی حیثیت کردی تھی اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک