نیویارک(سی این پی) پاکستان کے مطالبے پر چین نے آج پھر سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی، سلامتی کونسل میں بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔میڈیاکے مطابق سلامتی کونسل میں بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصر مشن دے گا، چین نے پاکستانی وزیر خارجہ کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ ایل او سی کی نگرانی بڑھائی جائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے، حالیہ دنوں میں ایل او سی پر جارحانہ بھارتی اقدامات سے امن کو خطرات ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 4ماہ سے ظلم وبربریت کا نیاباب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کو روکے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، وادی میں کرفیو اور لاک ڈائون 136ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائوں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر