پاکستان کےلئے قرضے کی دوسری قسط کی منظوری دے دی،آئی ایم ایف

واشنگٹن(سی این پی)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دے دی گئی۔بیشتر اہداف حاصل کرنے پر پاکستان کو 45کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔آئی ایم ایف بورڈ کے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے سماجی تحفظ کو بہتر بنا رہا ہے، پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دے دی گئی ہے،بیشتر اہداف حاصل کرنے پر پاکستان کو 45کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے اور پاکستان منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کرے،سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کریں گے اور معاشی اصلاحات میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں