حکومتی کوششوں کی وجہ سے برآمدات بڑھ رہی ہیں،اس عمر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام کوششوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دے دی گئی ہے۔بیشتر اہداف حاصل کرنے پر پاکستان کو 45کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔اسی سلسلہ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اگر اس بار کے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو اس کیلئے اپنی برآمدات بڑھانی ہوں گی،پی ٹی آئی حکومت کی تمام کوششوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں