اسلام آباد (سی این پی) طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں، کیوںکہ خاص طور پر اسمارٹ فونز،معلومات کے تبادلے کیلئے کم فریکوئینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں،خصوصا اس وقت، جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈائون لوڈ کررہا ہو۔ ایسے میں اس سے جو شعائیں خارج ہوتی ہیں،وہ سرطان، بانجھ پن اورذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہیں،خاص طورپرکم عمر بچوں پراس کے مضراثرات بڑوں کی نسبت دو گنا زائد مرتب ہوتے ہیں۔ماہرینِ صحت نے اس کے مضراثرات سے محفوط رہنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے اورخاص طورپرسوتے وقت اسے کم سے کم3سے4فٹ کے فاصلے پررکھ کرسویا جائے۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی فون استعمال کرنے سے گریزکیاجائے کہ اس سے دماغی صحت متاثرہوتی ہے اورذہنی کمزوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ موبائل فون اپنے سرہانے رکھتے ہیں یا پھر کھانا کھاتے ہوئے بھی اسکا استعمال جاری رکھتے ہیں۔طبی ماہرین نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سونے سے قبل اپنا موبائل فون خود سے فاصلے پر رکھیں،
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں