آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست سمت ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، معیشت کی مکمل بحالی وترقی کے لیے یکسوئی، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اکنامک افیئرز حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر چل پڑی، آئی ایم ایف کا ریویو معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کے لیے کئی تکالیف کا سبب بنی، موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کر منفی درجے میں شامل کرلیا، حکومت کی 15 ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے منفی کا لیبل ہٹا کرمستحکم کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں73 فیصد کمی قوم کے لیے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے، نومبر2018 میں خسارہ 1166 ملین ڈالرز تھا، نومبر2019میں خسارہ 319 ملین ڈالرز کی سطح تک کم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی تا نومبر2018 کے دورانیے میں خسارہ 6733 ملین ڈالرز تھا، 2019 میں اسی دورانیے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1821 ملین ڈالرز تک کم ہوا، نومبر کے مہینے میں ہونے والی اشیا کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں